عمران خان کا ملتان میں جلسہ ناکام ہو گیا ہے۔ رانا بابر

Lahore

Lahore

لاہور( جی پی آئی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملتان میں جلسہ ناکام ہو گیا ہے اہل ملتان نے عمران خان کی سیاست مسترد کر دی ہے رو عمران رو کے نعرے پورے پاکستان میں شروع ہو چکے ہیں اور اب تو تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی گو عمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایوان کے خلاف باتیں کرنے والے جمہوری لوگ نہیں ہیں،پارلیمنٹ کے خلاف بولنے والے سیاستدان نہیں ہیں، ایوان آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی حکمرانی کی علامت ہے، یلغارکرنے والوں نے 18کروڑ عوام کی توہین کی ہے، پی ٹی وی پر یلغار کی گئی، عملہ پر تشدد کیا گیا، قیمتی سامان لوٹ لیا اور نشریات بند کر دی گئیں،اس سے دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان لاقانونیت کے نرغے میں ہے، آزادی اور انقلاب کے نام پر یہ کھیل کھیلا گیا تاہم حکومت نے صبر و تحمل سے کام لیا۔

عمران خان کی سیاست ختم ہوگئی ہے ،ملتان میں ناکام جلسہ کے بعد عمران خان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے وہ کرکٹ دوبارہ شروع کریں ،عمران خان ناکام خان بن چکے ہیں،ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔