ناصر عباس پر محکمہ داخلہ کی طرف سے پنجاب میں داخلے پر پابندی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے

Nasir Abbas

Nasir Abbas

لاہور : سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پنجاب مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس پر محکمہ داخلہ کی طرف سے پنجاب میں داخلے پر پابندی کی خبر میں کسی بھی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے حکومت کی طرف سے کوئی پابندی نہیں لگی علامہ راجہ ناصر عباس قافلے کے ہمراہ ڈی چوک سے فیصل آباد روانہ ہوں گے فیصل آباد اور چنیوٹ سے ہزاروں کارکنان جلسے میں شریک ہونگے اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا فقیدالمثال استقبال ہوگا فیصلہ آباد کا جلسہ تاریخی ہو گا سیاسی مخالفین ہمارے خلاف غلط پراپیگنڈا کر رہے ہیں انہوںنے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس پر صرف چینیوٹ میں داخلے پرپابندی لگائی گئی ہے لیکن یہ بھی ہمیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں علامہ ناصر محب وطن پاکستانی ہیں وہ پاکستان کے ہرشہر میں جاسکتے ہیں۔

یہ انکا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پر امن طریقے سے سیاسی جدوجہد کر رہی ہے اس لئے اس آئینی اور قانونی حق سے ہمیں کوئی بھی دستبردار نہیں کر سکتاحکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔