لاہور : صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ جو جماعت ایک جلسہ کا انتظام نہ کر سکے وہ ملک کیا چلائے گی، ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت پر سخت افسوس ہے مگرتحریک انصاف لاشوں پرسیاست نہ کرے، مر نے والے پاکستانی ہیں ،اس افسوس ناک واقعہ پر ہر دل رورہا ہے مگر کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں،ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ عمران خان اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے مختلف مقامات پر جلسے کرنے شروع کردئیے ہیں اب یہ جلسے بھی ناکام ہوگئے ہیں ،عمران خان بوکھلاہٹ میں سب کچھ کررہے ہیں۔
عمران خان کرکٹ کے کھلاڑی ہیں وہ سیاستدان نہیں ہیں اس لئے انہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ،عمران خان نے ہمیشہ غلط فیصلے کئے پھر ان فیصلوں کودوست ثابت کرنے کے لئے مزید غلط فیصلے کئے ،عمران خان کنٹینر پر بیٹھ کر دو ماہ سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں ،وہ قوم کیا کیا جگائیںگے پہلے خود تو جاگ جائیں،تحریک ا نصاف کے عہدیداروں کے ضمیر سوئے ہوئے ہیں انہیں ملک کی ترقی نظر نہیں آتی ،انہیں صرف اپنا مفاد نظر آتا ہے وہ اس مفاد کی خاطرکچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، کے پی کے میں ناکام رہنے والے ملک چلانے کی باتیں کررہے ہیں۔