اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قرآن سمجھنے کیلئے انسان میں ایمان ہونا ضروری ہے، حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں کم از کم پندرہ روپے کمی کرنی چاہیئے تھے۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زرداری کو فکر ہو گئی کہ دھرنے کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پیسہ عوام دے رہے ہیں۔ سانحہ ملتان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کیا انتظامیہ کو نہیں معلوم تھا کہ جلسے کے بعد عوام کو باہر نکلنا ہے، پولیس والے وہاں موجود تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ قرآن سمجھنے کیلئے انسان میں ایمان ہونا ضروری ہے، دشمن سے بھی ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔