لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ ہم بڑے سے بڑے ایشوز کو باہمی اعتماد کی فضا میں حل نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ بہت ضروری ہے، تمام فریقین ایک دوسرے پر مثبت تنقید کریں، ایشوز کے حل کے لیے کوئی لائحہ عمل طے کریں نہ کہ سیاست میں بے مقصد تنقید اور بے معنی الزامات کو فروغ دیں۔