لاہور (جیوڈیسک) سینئر وکیل طارق عزیز کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر تشکیل دی گئیں ٹاسک فورسز ختم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔
نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے تحت وزرا کی موجودگی میں کسی بھی قسم کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا قانونی جواز نہیں۔ اگر ان ٹاسک فورسز کو پندرہ یوم میں ختم نہ کیا گیا تو قانونی حق استعمال کرتے ہوئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔