لیاری میں سرچ آپریشن، گینگ وار کا ملزم ہلاک، گھر گھر تلاشی جاری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے لیاری رانگی واڑا میں بھی رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

سلطان آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ آپریشن میں 200 پولیس اہل کارحصہ لے رہے ہیں۔ رانگی واڑہ میں رینجرز پر فائرنگ کی گئی ہے کارروائی کے دوران گینگ وار کا ملزم ہلاک ہو گیا۔

اس کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا آپریشن کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔