دبئی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نوا زشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو 16 اکتوبر کو اٹلی کے شہر میلان میں عالمی کانفرنس اور 26 نومبر کو کٹھمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
بھارت نے سارک کانفرنس کے موقع پر مودی کی نواز شر یف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، نواز شریف میلان میں ’’آسم‘‘ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے اس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو نامزد کر دیا ہے۔