ایئرپورٹ داخلہ پر پابندی، شہری مشکلات کا شکار

Rawalpindi Airport

Rawalpindi Airport

راولپنڈی (جیوڈیسک) ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کے ساتھ ایک شہری کے داخلہ پر پابندی نے حاجیوں کے استقبال کیلئے آنے و الوں کیلئے مشکلات پیدا کر دیں، ایئرپورٹ کے باہر کوئی انتظار گاہ اور پارکنگ کیلئے مناسب انتظام نہ ہونے سے روزانہ سیکڑوں مردو خواتین گھنٹوں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے

سفارشیوں کو داخلہ کی اجازت اور عام شہریوں کیلئے پابندی کی شکایات میں اضافہ ہو گیا۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حاجیوں کے استقبال کیلئے آنے والے شہریوں فیض اللہ، امجدعلی، امیر احمد، حفیظ الرحمن، معین اللہ، کلیم اللہ، صلاح الدین، رانا ارشاد، محمد فاروق، مشتری خان، ہدایت اللہ، محمد صدیق، محمد رحیم ،شفیق احمد ہم حج کرکے واپس آنے والے اپنے عزیز و اقارب کے استقبال کیلئے یہاں آئے ہیں لیکن ایئرپورٹ داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

ڈراپ لائن میں گاڑی کھڑی کرنے پر ٹریفک وارڈنز چالان کردیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر ایئرپورٹ داخلہ کی پابندی کا خاتمہ کرے تاکہ عام شہری اپنے عزیز و اقارب کے استقبال اور انہیں الوداع کرنے کیلئے ایئرپورٹ آسکیں۔