اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی حالیہ صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں ان کی توجہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر حالیہ ہفتوں کے دوران بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی دانستہ اور بلااشتعال خلاف ورزیوں کی طرف دلائی گئی ہے۔
خط میں جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کردار اور ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی کرائی گئی ہے۔