سوات : چار باغ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ ، 3 شدت پسند ہلاک

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) چار باغ کے علاقے خدنگ میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ، 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سوات کے علاقے چار باغ خدنگ میں گزشتہ رات امن کمیٹی کے ممبرایوب خان کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔