عوامی تحریک کے دھرنے سے مشکوک خاتون گرفتار ،شرکا سے ہاتھا پائی

Doubtful Woman

Doubtful Woman

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو مشکوک حرکات کرنے اور انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر حراست میں لیا گیا۔

اس موقع پر خاتون کی انتظامیہ اور دیگر اراکین سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی لیکن انتطامیہ نے فوری طور پر پولیس کو بلا کر خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ خاتون کو مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔