بھارتی ریاست بہار میں 6 دلت خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی

Indian

Indian

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بھوجپور میں 6 دلت خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی، تین ملزم گرفتار۔ ضلع بھوجپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان خواتین میں 3 کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں تمام خواتین کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ خواتین ردی بیچنے کا کام کرتی تھیں اور انہیں ردی کی ادائیگی میں بہانے سے تاخیر کی گئی۔

اور پھر شام کے وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے زیادتی کی شکار ہر خاتون کو 90 ہزار روپے فراہم کر دیئے ۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کا تعلق فوج سے رہا ہے اور اس کے خلاف ایک درجن سے زائد مقدمات دائر ہیں۔