میانوالی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ یلغار کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا زمانہ گذر گیا۔ عمران خان کے پاس جس صوبے کی حکومت ہے اس کی کارکردگی بہتر بنائیں۔
میانوالی میں پریس بریفنگ کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان بتائیں خیبر پختونخوا میں 14 ماہ میں کیا کیا۔ کیا عمران خان خیبر پختونخوا حکومت کا حساب دے سکتے ہیں؟ 2018 میں عوام پوچھیں گے کہ عوام کو کیا ریلیف دیا۔ ہمیں بھی عوام کو حساب دینا ہے۔
اور عمران خان کو بھی ۔عمران خان کے پاس جس صوبے کی حکومت ہے اسکی کارکردگی بہتر بنائیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018 میں بھی کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یلغار کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا زمانہ گزر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اگر ملک کے اندر سے کوئی کارروائی کرے گاتو اس سے بھی نمٹیں گے۔