اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ملتان کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے،انتظامیہ واقعے کی غیرجانبدار انکوائری نہیں کر سکتی، پارٹی میں اندرونی تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔
ملتان روانگی سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان واقعے کی پارٹی میں اندرونی تحقیقات بھی کررہے ہیں، کور کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ وہ ملتان واقعے میں جاں بحق ہونے والو کے گھر جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں کون کون اسٹیج پرآئے گا اسکا فیصلہ میں خود کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں اسٹیڈیم کےگیٹ کس نے بند کیے، تالا کس نے لگایا،اس کاپتا لگانا ہوگا، واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ عمران خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دہرایا کہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔