شادی کے بعد لڑکی کو اپنے شوہر کو اہمیت دینی چاہیے ،حمیرا ارشد

Humera Arshad

Humera Arshad

لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ شادی کے بعد لڑکی کو اپنے شوہر کو اہمیت دینی چاہیے ، میں شوبز سمیت زندگی کے تمام معاملات میں اپنے شوہر احمد بٹ کے مشورے اور مرضی کو اہمیت دیتی ہوں۔

حمیراا رشد نے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے اور اپنی اپنی ذمے داریوں کو احسن طریقے سے پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی وی پر متعارف کرانے کا کریڈٹ معروف گلوکار رفاقت علی خان کو جاتا ہے۔

اور وہ میرے روحانی استاد اور آئیڈیل کا درجہ رکھتے ہیں۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ مجھے بچپن میں لڑکوں والے تمام شوق تھے مگر وقت کے ساتھ سب کچھ بدلتا گیا۔ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ وہ ہر وقت پاکستان کیلئے دعاگو رہتی ہیں کہ یہاں امن بحال ہو تاکہ ثقافتی سرگرمیوں کو دوبارہ سے فروغ حاصل ہوسکے۔