محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کے ڈائریکٹر اختر شیخ کا ایڈورٹائزرز سے بھاری رقوم کا مطالبہ ایڈورٹائزرز کا وزیر بلدیات شرجیل میمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹ) محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی نے شہر میں سائن بورڈ کی جگہیں ختم ہونے کے بعد اب کراچی کے پوش علاقوں میں درختوں کو کاٹنے اور گرین بیلٹس کو اُجاڑ کر سائن بورڈ ،بل بورڈ اور پائلون لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کے ڈائریکٹر اختر شیخ کے غیر قانونی اقدام اور اشتہاری بورڈ لگانے کے اجازت نامے اور تجدید کے عیوض بھاری رقوم کے مطالبے پر شہر کراچی میں ایڈورٹائزنگ صنعت سے وابستہ اداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن سے اپیل کی ہے۔

محکمہ لوکل ٹیکس میں جاری غیر قانونی اقدام اور بھاری رشوت کے مطالبے سے نجات دلا ئیں ایڈورٹائزرز نے صوبائی وزیر بلدیات کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرائی کہ محکمہ لوکل ٹیکس کے ڈائریکٹر اختر شیخ نے کچھ مخصوص من پسند ایڈورٹائزرز کو بھاری رقوم کے عیوض نارتھ ناظم آباد ،شاہراہ فیصل ،گلشن اقبال اور ڈیفنس ،کلفٹن کے علاقوں میں گرین بیلٹس درختوں کو کاٹ کر سائن بورڈ ،بل بورڈ اور پائلون کی سائٹس لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیکس دہندہ ایڈورٹائزرز شدید مشکلات سے دو چار ہورہے ہیں کراچی کے ایڈورٹائزرز نے کہاکہ ایک طرف صوبائی وزیر بلدیات کمشنر کراچی اور کے ایم سی ماحولیات کے حوالے سے اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔

جبکہ دوسرے جانب محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی درختوں کو کاٹ کر آلودگی پھیلانے کا باعث بن رہی جو کے کے صوبائی وزیر بلدیات اور کے ایم سی کے ماحولیات کے حوالے سے اقدامات پر سوالیہ نشان ہے لہذا صوبائی وزیر بلدیات ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کی جانب سے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں اور درختوں کو کاٹنے اور گرین بیلٹس کو اُجاڑ کر غیر قانونی اشتہاری سائن بورڈز لگانے پر کاروائی کرتے ہوئیڈائریکٹر لوکل ٹیکس کو فوری برطرف کیا جائے۔