کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ پھیلانے ،کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے تاکہ علاقائی سطح پر آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے گرین ٹائون اور عظیم پورہ کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے صفائی وستھرائی کے ھوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات کی بہتری پر افسران و عملے کی تعریف کرتے ہوئے اسے مستقل بنیادوں پر بہتربنا نے کی ہدایت کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی میں کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور گلیوں میں پھیلانے کچرے کو آگ لگاکر آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نمائندوں کی باہمی مشاورت اور عوام کے تعاون سے عوامی گلدستہ ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کا مثالی ضلع بنائیں گے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے۔
سنیٹری اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنا ئیں انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو بلدیہ کورنگی کے جانب سے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام سے قبل ضلع کورنگی کے تمام زونز میں صفائی وستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کو منتقی انجام تک پہنچا کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کرینگے۔