کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ورکرزآر گنائزیشن کے کارکنان چیئر مین اصغر حسین بہاری کی قیادت میں اپنے جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو کا بازو بنے گے 18اکتوبر کو شہر کراچی کے نوجوان لاکھوں کی تعداد میں جلسہ عام میں شرکت کرکے اپنے چیئر مین بلاول بھٹو کا تاریخی استقبال کرینگے ،بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کا ایک ایک کارکن عہد کرتا ہے
ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک میں عوامی انقلاب لائیں گے یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں یوم شہداء کارساز کے موقع پر 18اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے تحت منعقدہ تاریخی جلسہ عام کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہاکہ 18اکتوبر کو مزار قائد پر عوامی قوت کا تاریخی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے اعلان کیا
ضلع کورنگی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے لاکھوں کارکنان 18اکتوبر کو مزار قائد کے جلسہ عام میں شرکت کرینگے اجلاس میں بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری عزیر علی ،سنیئر نائب صدر راجہ طارق محمود،نائب صدر شوکت علی ،سٹی ایریا PS-120 کے صدر میاں زبیر ،جنرل سیکریٹری راجہ تیمور ،انفارمیشن سیکریٹری خاور علی شاہ،سٹی ایریا PS-119 کے صدر سلیم کامریڈ ،جنرل سیکریٹری یوسف بھائی ،فقیر محمد ،حنیف کاتیار، بلاول ورکرز یوتھ کے ادریس،محمد جمیل ،سردار خان، دلدار، وومین ونگز کی فہمیدہ ،شبنم چوہدری ،ارم حق ،نسیم جہاں نصرت ارشد ،شاہدہ نسرین ،بلقیس سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر عہدیداروں اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئر مین اصغر حسین بہاری کی رہنمائی و قیادت میں اپنے جواں سال چیئر میں بلاول بھٹو کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوامی حقوق اور تحفظ جمہوریت کے لئے خون کا اخری قطرہ بہادیں۔