ملالہ یوسف زئی کا نوبل انعام پاکستانی خواتین کی پہچان ہے نوبل انعام پر ملالہ کو مبارکباد

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صبور سلیم انصاری نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو شاہ فیصل کالونی سے خواتین ایک بڑا قافلہ مزار قائد کے جلسہ عام میں شرکت کرے گا ، 18اکتوبر مزار قائد پر پاکستان کا تاریخی جلسہ عام پاکستانی سیاسی تاریخ کا رخ موڑ دے گا ،شاہ فیصل ٹائون میں خواتین کے جنرل ورکر اجلاس کے کامیاب انعقاد اور سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کی شرکت نے یہ بات ثابت کردی ہے۔

پاکستان کی خواتین اب باشعور ہوچکیں ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی متحد ہو کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید بے نظیر بھٹو کے ادھورے خواب کو چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں منزل مقصود تک پہنچا ئیں گے صنور سلیم انصاری نے اپنے بیان میں پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملالہ کا نوبل انعام پاکستان کی خواتین کی پہچان ہے اور انشا اللہ اب وہ دن بھی آنے والا ہے جب پاکستانی خواتین ہر شعبہ میں دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کریں گی۔