حاجیوں کاسامان جدہ میں ہی رہ گیاپرواز میں 8 گھنٹےکی تاخیر

P I A

P I A

کراچی (جیوڈیسک) قومی ائیر لائن نے ایک مرتبہ پھر لاجواب سروس کا مظاہرہ کیا۔ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 3012 نےآج حاجیوں کو 8 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی تو پہنچا دیا مگر حاجیوں کاسامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی۔

مسافر کئی گھنٹوں تک اپنے سامان کو تلاش کرتے رہے، یہ معلوم ہونے پر کہ سامان جدہ میں ہی رہ گیا ہے۔ مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔