قصور: ڈی سی او نے جعلی ادویات کی فروخت کا نوٹس لے لیا

Medicine

Medicine

قصور (جیوڈیسک) جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کو ضلعی حکومت کسی طور گوارا نہیں کریگی ڈی سی او ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کاسختی سے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او قصور نے ضلع قصور میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرکے جلد ازجلد رپورٹ پیش کریں۔ ڈی سی او نے اس موقع پر واضع کیا کہ ضلع قصور کی حدود میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کو ضلعی حکومت کسی طور گوارا نہیں کریگی اور جو کوئی بھی غفلت کا مظاہرہ کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائیگی۔

ڈی سی او قصور نے اس سلسلے میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت روکنے اور معیاری ادویات کی مقررہ قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ افسران کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔