لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان اور طاہر القادری عوام کو ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں، عدالت ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر فرمائے۔