شیخو پورہ: ایک شخص فائرنگ سے ہلاک، قاتل نے گرفتاری دے دی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کی ضلع کچہری میں ایک شخص کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔بعد میں قاتل نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی۔ دوسری جانب ضلع کچہری میں دن دیہاڑے قتل کی اس واردات کے خلاف وکلا نے ہڑتال کردی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے اغوا کیس میں پیشی پر آئے ہوئے اسحاق مسیح کو خاتون کے شوہر نیاز مسیح نے قتل کر دیا۔ اسحاق مسیح زخمی حالت میں بھاگ کر عدالت میں داخل ہوا اور اس نے مجسٹریٹ کے سامنے دم توڑ دیا۔

صدر شیخو پورہ بار ساجد الرحمان کے مطابق ضلع کچہری میں قتل کا واقع ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث ہوا، جس کی وجہ سے وکلا برادری نے آج ہونے والی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ واقعے کے کچھ دیر بعد بیوی کے اغوا کے ملزم کو قتل کرنے والے نیاز مسیح نے خود کو پولیس کے سامنے گرفتاری کیلئے پیش کر دیا۔