نیویارک (جیوڈیسک) گل مکئی کو نویبل انعام ملنے کی خوشی میں امپائر اسٹیٹ بلڈنگ گلابی ہوگئی ہے۔ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
تو صرف پاکستان میں نہیں، پوری دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے منتظمین نے ملالہ کو انعام ملنے کی خوشی میں عمارت کی روشنیاں گلابی کردی ہیں۔ منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ وہ یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ملالہ کے اعزاز میں بلڈنگ گلابی رنگ سے روشن رہے گی۔