پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا ، بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے اور بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قانون سازی مکمل کر لی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کرانے کیلئے آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے جو دس اکتوبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔