ملتان (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن سے این اے ایک سو انچاس ملتان کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سانحہ ملتان کے بعد ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو انچاس ملتان میں ضمنی انتخاب ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دیدی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ کے باعث سات افراد جاں بحق ہو گئے۔
سانحہ ملتان کے بعد ضمنی انتخاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ چند روز کیلئے ضمنی انتخاب ملتوی کئے جائیں ، صوبائی الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کی درخواست کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی نہ کیے جائیں تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔