اورنگزیب سلطان جیسے نوجوان پاکستان کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں :سید خورشید شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خوشید شاہ نے کہا ہے کہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کا سندھ دھرتی کی طرف سے پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور امن و یکجہتی کے لئے کراچی تا اسلام آباد پیدل سفر کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈراورنگزیب سلطان کی کراچی تا اسلام آباد پیدک سفر (امن واک) کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

خورشید شاہ نے کہاکہ اورنگزیب سلطان کو پاکستان میں امن و سلامتی کے جذبے اور پاکستان میں ان کی عملی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے اورنگزیب سلطان جیسے نوجوانوں کو پاکستان کا فخر اور ملک کا قیمتی سرمایاو اثاثہ قرار دیا اس موقع پر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 18 اگست 2014ء کو کراچی پریس کلب سے اسلام آباد تک پیدل سفر کا جو آغاز کیا تھا۔

اس کا مقصد پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور پاکستانی عوام کو قومی یکجہتی و پیغام امن و محبت کا پیغام پہنچانا تھا ہمارا یہ سفر 40 دنوں پر محیط تھا جس کے دوران ہمیں سخت دھوپ، گرمی، بارش اور سیلاب کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر پاکستان کے حالات کو اپنی امن واک کو جاری رکھا اور آج اپنے اس سفر کے اختتام پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں پاکستان کے تمام شعبہ جات ست منسلک افراد کو ملک کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اللہ تعالی ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ملک کو امن و یکجہتی کا گوارہ بنا دے اورنگزیب سلطان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ ہماری کاوشوں میں ہمیں سرخرو کریاور ہمارے ملک کو امن اور روشنی کا گہوارہ بنا دے تقریب کے اختتام پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے اورنگزیب سلطان اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسنادسے نوازا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو،شاہدہ رحمانی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

 Syed Khursheed Shah

Syed Khursheed Shah