کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما زہر ہ شاہد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو عینی شاہد نے شناخت کرلیا۔ تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو تھانہ گذری پولیس نے شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ ممتاز سولنگی کی عدالت میں پیش کیا۔
شناخت پریڈ کے دوران عینی شاہد نے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ عینی شاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم زاہد عباس زیدی موٹر سائیکل چلارہا تھا جبکہ راشد عرف ٹیلر پیچھے سوار تھا۔
جس نے زہرہ شاہد پر فائرنگ کی۔ ملزم کی چلائی گئی گولی زہرہ شاہد کی گردن میں لگی۔ زہرہ شاہد کو مئی 2013 ءمیں ڈیفنس میں ان کے گھر کے سامنے قتل کیا گیا تھا۔