ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم کی نواب شاہ اور سانگھڑ کے دورے سے واپسی ینگ بلوچ نواب شاہ سے 2-1 سے شکست

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نمائشی میچ کھیلنے کے سلسلے میں اندورن سندھ نواب شاہ اور سانگھڑ کا دورہ کیا نو عمر کھلاڑیوں پر مشتمل ینگ اتحاد کورنگی کی ٹیم نے اپنے نمایاں کھیل کی بدولت اندرون سندھ کی عوام کے دل جیت لئے شیڈول کے مطابق عید کے دوسرے روز ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی اور ینگ بلوچ فٹ بال کلب نواب شاہ کا سنسی خیز مقابلہ ہوا جس میں ینگ بلوچ کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ینگ اتحاد کورنگی کو 2-1 سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے فدا بلوچ نے دو گول اسکور کئے جبکہ ینگ اتحاد کورنگی کی جانب سے یوسف نے ایک گول اسکور کیا۔

جبکہ کھیلے گئے دوسرے نمائشی میچ میں ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی نے میزبان کلب نیو حیدری سانگھڑ کو 2-1سے شکست دیکر شائقین فٹ بال کے دل جیت لئے فاتح ٹیم ینگ اتحاد کی جانب سے اسماعیل اور محمد حسین نے خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ نیو حیدری سانگھڑ کے عمیر نے اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول اسکور کیا ۔نواب شاہ اور سانگھڑ آمد پر عوام نے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے نوجوان کھلاڑیوں کا بھر پور استقبال اور حوصلہ افزائی کی۔

اندورن سندھ نمائشی میچ کھیلنے کے بعد ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم با بو فیروز اور کوچ رائو فاروق کی قیادت میں کراچی پہنچ گئی ،با بو فیروز اور رائوفاروق نے ٹیم کا شاندار استقبال اور حوصلہ افزائی پر نواب شاہ اور سانگھڑ کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔