آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان پریکٹس میچ کے بعد کیا جائے گا

Australia, Pakistan

Australia, Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پندرہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان پریکٹس میچ کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کی انجریز ٹیم کے اعلان میں تاخیر کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کےخلاف پاکستان الیون نے پندرہ سے اٹھارہ اکتوبر کے درمیان پریکٹس میچ کھیلنا ہے جس کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان ہو گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ممکنہ اٹھارہ کھلاڑیوں کا اعلان آج یا کل کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ ون ڈے سکواڈ میں شامل وہاب ریاض کو وطن واپس بلایا گیا ہے جنہیں دو سے تین ہفتے آرام کا کہا گیا ہے یعنی فاسٹ بائولر اب ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ محمد حفیظ اور جنید خان کی فٹنس کا جائزہ کل لیا جائے گا۔