شام میں کرد قصبے کوبانی کی صورتحال خطرناک ہے، امریکہ

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) تاہم جنگجو اب بھی قصبے کے مضافاتی علاقوں پر قابض ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں کی مدد سے داعش کو پیچھے دھکیلنے کیلئے جو ممکن ہے وہ کر رہے ہیں۔

کوبانی کا دفاع کرنیوالی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں خود سے زیادہ طاقتور دشمن کا سامنا ہے، ہمارے پاس فائٹرز ہیں لیکن جدید اسلحہ نہیں ہے۔ پینٹاگون کے مطابق داعش کے خلاف آپریشن میں روزانہ 76 لاکھ ڈالر کے اخراجات ہو رہے ہیں۔ امریکی حکومت کے مطابق شام میں فضائی کارروائی کے بعد داعش یورپ میں انتقامی کارروائیاں کر سکتی ہے۔

قبل ازیں یورپی یونین نے کہا تھا کہ عالمی برادری داعش کے خلاف طاقت کے استعمال میں اضافہ کرے، یونین کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اسے کوبانی میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش ہے یورپی یونین نے ترکی کے سرحدی علاقے میں کیمپوں میں مقیم کوبانی کے کرد پناہ گزینوں کے لئے 3.9 ملین یورو امداد کی منظوری دے دی۔ یورپی یونین کے ترجمان کے مطابق یہ رقم پناہ گزینوں کیلئے شیلٹر، پانی، خوراک و ادویات پر خرچ کی جائے گی۔