شہریوں کے تحفظ میں ناکام حکمرانوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

سیالکوٹ(جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جو حکومت اپنے شہریوں کا تحفظ نہیں کر سکتی اس کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ میں بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے متاثرہ چپراڑ سیکٹر کے دیہات پہنچے ، لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سراج الحق نے نہتے شہریوں پر بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے۔ یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ عوام پر گولہ باری ہو رہی ہے اور اسلام آباد کے ایوانوں میں عیش و عشرت جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے بھارتی گولیوں سے شہید ہونے والے شہریوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور دعا بھی کی۔