بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 26 اکتوبر کو لندن میں ہونے والا ملین مارچ تحریک آزادی کشمیر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا پاکستان آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر سے کشمیری ملین مارچ میں بھر پو ر شرکت کر کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ان خیالات کا اظہار پی وائی او شارجہ دوبئی کے صدر چوہدری محمد علی نے بھمبر میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھا رت نہتے اور بے گناہ لوگو ں پر بلااشتعال فائرنگ کر کے پاکستانی قوم کا مورال گرا نہیں سکتا۔