یورپی یونین نے افغانستان کیلئے ایک ارب 40 کروڑ یورو امداد کا اعلان کر دیا

European Union

European Union

واشنگٹن (جیوڈیسک) یورپی یونین نے افغانستان کے لیے ایک ارب 40 کروڑ یوروز کی امداد کا اعلان کر دیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں یورپی کمشنر برائے ترقی اینڈرس پائی بیلگس اور افغان صدر کے معیشت کے مشیر عمر زخیوال نے عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے ارکان کے ساتھ سالانہ میٹنگ کی جس میں افغانستان کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ یوروز کی امداد کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

یہ رقم ملک میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے ترقی کا کہنا تھا کہ معاہدہ یورپی یونین اور افغانستان کے درمیان طویل مدتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔