مصطفی آباد/للیانی : حکومت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، سلیم شہزاد

Saleem Shehzad

Saleem Shehzad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) حکومت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، پوری پاکستانی قوم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہو گی، بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت گزشتہ کئی روز سے مسلسل سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جب تک منہ توڑ جواب نہ دیا گیا۔

بھارت باز آنے والا نہیں، یہ لاتوں کے بھوت سے باتوں سے نہیں مانیں گے، حکومت اور پاک فوج فوراََ اینٹ کا جواب پتھر سے دے، ان خیالات کا اظہار محمد سلیم شہزاد میئو سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر گولہ باری و فائرنگ کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر سرحدوں پر غنڈہ گردی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پاکستان کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر بھارتی غنڈہ گردی کو بے نقاب کرے اور ان کی بندوقیں خاموش کروانے کیلئے پاک فوج کو اجازت دی جائے۔ دفاع وطن کے لئے وقت آنے پر ہمارے نوجوان سر پر کفن باندھ کر سرحدوں پر ہونگے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھوں کو نکال کر رکھ دینگے ، پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں ہم اپنے شہیدوں کی پاک لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے الحمدللہ ہمیں اپنی پاک افواج پر بھروسہ ہے کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔