کراچی : حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیاتی ادارے علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی محرمیوں کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں پینے کے پانی اور سیوریج مسائل کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے ،ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے عوام کو مسائل کا شکار نہیں ہونے دینگے۔
ہر شعبے میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ادارے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے اپنے حلقہ انتخاب کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے کے دوران انہوں نے عوام سے علاقائی مسائل کے حوالے سے سے شکایات سننے کے بعد موقع پر موجود متعلقہ افسران کو علاقائی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی علاقائی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی ادارے اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں عوام تک پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر علاقائی سطح پر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے حق پرست عوامی نمائندے اور ایم کیو ایم کے کارکنان شب روز جدو جہد میں مصروف ہیں حکومت کی جانب سے علاقائی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے علاقائی ترقی کا سفر رک گیا ہے۔
جس کی وجہ سے علاقائی سطح پر مسائل پیدا ہورہے ہیں انہوں نے بتا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین اسمبلی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر سمیت فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے پانی اور سیوریج کی نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا یا ہے نشاط ضیاء قادری نے عوام کو یقین دلا یا کہ انشا اللہ قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے عوامی تعاون کے ذریعے شہر کراچی کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے۔