نوجوان نے گھریلو جھگڑا سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر کے نواحی علاقہ ویروکی میں نوجوان نے گھریلو جھگڑا سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔

ویروکی کے رہائشی 24 سالہ نوجوان شہزاد چیمہ نے گھر میں ہونے والے معمولی جھگڑا سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو پیٹ میں گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر گوجرنوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔