اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے بھی حلقہ این اے ایک سو انچاس ملتان پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی، الیکشن سولہ اکتوبر کو ہی ہونگے، رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
الیکشن کمیشن پنجاب کا فیصلہ برقرار، الیکشن کمیشن پاکستان نے بھی حکومت پنجاب کی درخواست مسترد کر دی،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات سولہ اکتوبر کو ہی ہونگے۔
چودہ اورپندرہ اکتوبرکے درمیا نی شب الیکشن مہم ختم ہو جائے گی۔ پریزائیڈنگ افسران کو تین دن کیلئے درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے ہوگی۔ انتخابات رینجرز کی نگرانی میں ہونگے اور حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو ہے جبکہ ایک لاکھ ستاون ہزاردو سو اٹھانوے خواتین ووٹرہیں۔ حلقہ این اے ایک سوانچاس میں اٹھارہ امیدوار مد مقابل ہیں۔
دو سو چھیاسی پریز ائڈنگ آفیسرسات سو اٹھتراسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرڈیوٹی انجام دینگے۔ پولنگ آفیسرزکی تعداد بھی سات سو اٹھتر ہے۔