اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے اراکین قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات نے دوران انھیں اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔
ملاقات کرنیوالوں میں بہاولپور کے ایم این اے نجیب الدین اویسی،، چکوال سے رکن قومی اسمبلی ممتازخان، خوشاب سے شاکر بشیر اعوان، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمان،،جھنگ سیشیخ محمد اکرم اور لیہ سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن شامل ہیں۔