اسلام آباد،لندن (شان ملک) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق گزشتہ روز اسلام آباد سے یوگنڈا پہنچ گئے اسلام آباد سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ دورہ صدر یوگنڈا یوویری موسے وینی YOWERI MUSEVENI خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ملاقات میں محمد اعجاز الحق صدر یوگنڈا کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے اور پاکستان کے عوام کے جذبات سے آگاہ کریں گے محمد اعجاز الحق نے کہا کہ یوگنڈا، تنزانبہ اور یورپین یونین کی طرز پر خطے میں ایک بڑا الائنس بنانے جا عزم رکھتے ہیں جس سے ان ممالک کی دنیا میں اپنی ایک علیحدہ حیثیت بن جائے گی پاکستان دنیا میں تجارت کے ساتھ ساتھ رشتوں کو مذید فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ بھائی چارے کی فضاء قایم کرکے عوام کو خوشحال بنایا جائے انہوں نے کہا کہ میری والدہ مرحومہ یوگنڈا میں پیدا ہوئیں۔
جبکہ میرے ماموں ڈاکٹر بشارت الہیٰ کا یوگنڈا حکومت کے ساتھ ایک گہرہ تعلق ہے جس وجہ سے انہوں نے مجھے خصوصی طور پر یوگنڈا آنے کی دعوت دی اس ملاقات میں پاکستان یوگنڈا، تنزانیہ اور رونڈا کے درمیان تعلقات کو فراغ دینے اور تجارت کو بڑھانے پر بات چیت ہو گی میرے ہاں قیام کے دوران یوگنڈا الائنس کے اہم اراکین سے بھی ملاقات متوقع ہیں تاکہ ان ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاکر بھائی چارے کی فضاء قائم ہو اور قومیں ترقی کی طرف سے گامزن ہو انہوں نے کہا کہ میرا دورہ انتہائی اہمیت کا ہے۔