فیصل آباد : مسلم لیگ ن فیصل آباد کے ضلعی نائب صدر محمد حلیم انصاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ضلعی نائب صدر کو لکھے گئے خط میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور جس وجہ سے وہ اب اپنی سیاسی ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برآنہیں ہو سکتے۔
لہذا ان کاستعفیٰ قبول کر کے انہیں سیاسی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا جائے۔