بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کی یونین کونسل کلری کا رہائشیMBBSکا سٹوڈنٹ والد کی موت کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا موت کی خبر سنتے ہی علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی مرحوم کی نماز جنازہ آج دن گیارہ بجے ان کے آبائی گاؤں سہلر میں ادا کی جا ئے گی۔
شاہین میڈیکل سٹور جاتلاں کے مالک شبیر احمد گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے ان کی موت کی اطلاع ان کے بیٹے ڈاکٹر عرفان سلیم جو کہ چائینہ میںMBBSفائنل کے سٹوڈنٹ کو دی گئی تو وہ اس صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی مو ت کی خبر جنگل میں آگ کی طر ح پھیل گئی اس موقع پر ہر آنکھ اشک با ر تھی مر حوم کی نما زجنا زہ آج گیا رہ بجے ان کے آبا ئی گا ئو ں سہلر میں ادا کی جا ئے گی۔