فیصل آباد (جیوڈیسک) طاہر القادری کہتے ہیں ہماری منزل جدوجہد، جینا اور مرنا انقلاب ہے، آج بھی کہتا ہوں سیاست نہیں ریاست بچاوٴ، ہمارا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والے کامیاب جلسے نے فتح کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
فیصل آباد کاجلسہ کاروان انقلاب تھا اور جلسے نے دنیا میں انقلاب کا موٴثر پیغام پہنچایا اور پوری دنیا نے کہ پیغام سنا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں آج بھی کہتاہوں سیاست نہیں ریاست بچاوٴ، میری منزل، جدوجہد، جینا اور مرنا انقلاب ہے۔