رانا مشہود سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لے لیا گیا

Rana Mashhood

Rana Mashhood

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ہے۔ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور شجاع خانزادہ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود سے وزارت قانون کا چارج واپس لے کر صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان کو سونپ دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ کا قلمدان صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کو دیا گیا ہے۔

دونوں نئے وزراء کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی وزارتوں میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔