القاعدہ نے صنعا دھماکوں کے خودکش بمبار کا نام جاری کر دیا

Al Qaeda

Al Qaeda

صنعا (جیوڈیسک) القاعدہ نے دو روز قبل یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہوئے خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد خود کش بمبار کا نام بھی منکشف کر دیا ہے۔

صنعا میں حوثی مظاہرین کے دھرنے میں ہونے والے دھماکوں میں 60 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ شدت پسندوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ”سائیٹ” نے بتایا ہے کہ “اخبار انصار الشریعہ” نامی ایک ویب سائیٹ کے ذریعے القاعدہ نے صنعا دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔