عدلیہ مخالف بینرز کیس : سپریم کورٹ نے خفیہ رپورٹ مسترد کر دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) عدلیہ مخالف بینرز کیس میں سپریم کورٹ نے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی خفیہ رپورٹ مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وفاق کھلی عدالت میں رپورٹ پیش کرے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف بینرز کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے اسے خفیہ رکھنے کی استدعا کی۔ درخواست گزارشیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئین کہتا ہےکہ حقائق تک رسائی کے لیے کوئی چیز پوشیدہ نہ رکھی جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت رپورٹ پڑھ کر فیصلہ کرے کہ خفیہ رکھنا ہے یا نہیں۔ عدالت نے پولیس کی سربمہر رپورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو واپس کر دی۔ عدالت نے کہا کہ جرم کی شفاف تفتیش کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں بعد ہو گی۔