داعش کیخلاف آپریشن پر امریکہ کا یومیہ خرچہ 76 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا

Daash

Daash

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف فوجی آپریشن پر روزانہ کم سے کم 76 لاکھ ڈالر خرچ ہورہے ہیں۔ پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکی فضائی آپریشن پر اخراجات کا تخمینہ 76 لاکھ سے ایک کروڑ ڈالرز یومیہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 8 اگست سے 2 اکتوبر تک فضائی آپریشن پر 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔ محکمہ دفاع کے حکام نے پہلی بار اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں دیگر لڑاکا طیاروں کے ساتھ اے سی 130 گن شپس بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔