عوام نے اس ظالم اور کرپٹ نظام کو مسترد کر دیا ہے۔ علامہ عبدالخالق

MWM Pakistan

MWM Pakistan

اسلام آباد : پنجاب کے عوام نے تبدیلی اور ملک میں جاری خاندانی اقتدار کے خاتمے کیلئے فیصل آباد میں عوامی ریفرنڈم کو کامیاب کر کے ثابت کیا کہ سٹیٹس کو کے پیداوار حکمرانوں کے لئے قائد اعظم کے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں عوام نے اس ظالم اور کرپٹ نظام کو مسترد کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جشن غدیر کے مناسبت منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے فیصل آباد میں منعقدہ عوامی جلسے کو کامیاب بنا کر موجودہ حکمرانوں اور ان کے بنائے فرسودہ نظام کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے ذمہ داران اور کارکنان کو دھوبی گھاٹ جلسے کو کامیاب بنانے پر مبارک باد پیش کی علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اب ہم اس فرسودہ نظام اور خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے اور غریب اور ان ظالم حکمرانوں کے ظلم سے پسے ہوئے عوام کو شعور دلائیں گے اور ان کا حقوق ان ظالم حکمرانوں سے چھین کر لینگے۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ لاہور مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہو گا عوامی بیداری کی اس لہر میں ان ظالم حکمرانوں کا بچ کر نکلنا ناممکن ہے اور انشااللہ پاکستان ایک مستحکم اور فلاحی ریاست بننے تک ہم اپنی جد جہد جاری رکھیں گے۔