ملتان (جیوڈیسک) سنئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور تحریک انصاف دونوں ملتان کے ضمنی انتخاب میں ملوث ہیں، التواء کی کوششوں کی حمایت نہیں کر سکتے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ ضمنی الیکشن لڑ کر جمہوری عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف دونوں ملتان کے الیکشن میں ملوث ہیں حالانکہ دونوں کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ان کو ہر قیمت پر الیکشن ہرانا چاہتے ہیں،ایسا کرنے سے وہ کیا دہلی کا لال قلعہ فتح کرلیں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ سانحہ قاسم باغ کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں۔ ملتان جلسے کے دوران ڈی جے بٹ کہہ رہا تھا کہ لوگ مررہے ہیں،لیکن شاہ محمود کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو جلسے کرنے چاہئیں اس سے حکومت پر پریشر پڑھے گا اور وہ اپنی کارکردگی بہتر کرے گی جس کا فائدہ عوام کو ہو گا۔